درگاہ اعلی حضرت پہونچنے کا راستہ


اگر آپ بآسانی درگاہ اعلی حضرت پہونچنا چاہتے ہیں تو مندرجہ ذیل راستوں سے بآسانی درگا پہونچ سکتے ہیں۔

جی ہاں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اگر آپ ٹرین کے ذریعہ سفر کرتے ہوئے جنکشن پر پہونچتے ہیں تو آپ جنکشن سے ڈائرکٹ سودا گران درگاہ اعلی حضرت کے لئے ــ'' رکشہ''یا ''آٹو''کر لیں رکشہ والا آپ کو سیدھا سوداگران درگاہ اعلی حضرت پہونچا دیگا ۔

یا پھر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آپ سیدھا رکشہ یا آٹو کے ذریعہ چوپلا آجائیں اور پھر وہاں سے سیدھا کتب خانہ والے راستہ پر چلتے ہوئے راستے میں آپکو بائیں ہاتھ پر ایک گلی میں ''راہ اعلی حضرت'' لکھا ہوا بورڈ ملے گا جہاں سے آپ مڑ جائے اور سیدھے اسی راستہ پہ چلتا ہو ا سوداگران آپ پہونچ سکتے ہیں۔

یاپھر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آپ جنکشن سے سیدھا'' سبزی منڈی '' رکشہ یا آٹو سے آجائے اور وہاں سے سیدھا پیدل یا رکشہ سے سوداگران آجائے۔
جی ہاں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اگر آپ اپنی گاڑی سے آتے ہیں تو آپ سیدھا ''سبزی منڈی'' یا'' چوپلا ''یا ایوب خاں ''آجائے اور پھر مذکورہ راستوں کی مدد سے سودا گران درگاہ اعلی حضرت پہونچ سکتے ہیں۔

اور اگر آپ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔روڈ ویز بس کے ذریعہ سفر کرکے سیٹیلائٹ پر اتر تے ہیں جو بریلی کا جدید بس اسٹنڈ ہےتو آپ سیدھا بذریعہ آٹو رکشہ یا رکشہ کے مدد سے مذکورہ تمام مقامات میں سے کسی بھی جگہ اتر کر درگاہ اعلی حضرت ''سوداگران''پہونچ سکتے ہیں۔


|  HOME  |